October 5, 2025 2:46 PM

printer

برطانیہ کے وزیرِ اعظم Keir Starmer اِس مہینے کی 8 تاریخ سے بھارت کے دو دن کے دورے پر رہیں گے

برطانیہ کے وزیر اعظم Keir Starmer اِس ماہ کی 8 تاریخ کو دو روزہ دورے پر بھارت آئیں گے۔ یہ وزیر اعظم Starmer کا بھارت کا پہلا سرکاری دورہ ہوگا۔
وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور اُن کے برطانوی ہم منصب، ممبئی میں 9 اکتوبر کو ”ویژن 2035“ روڈ میپ کے مطابق، بھارت-برطانیہ جامع کلیدی ساجھیداری کے تحت مختلف شعبوں میں پیشرفت کا جائزہ لیں گے۔ یہ روڈ میپ، تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی، اختراع، دفاع، سکیورٹی، آب و ہوا میں تبدیلی اور توانائی صحت، تعلیم اور عوام سے عوام کے درمیان تعلقات جیسے سبھی کلیدی شعبوں میں پروگراموں اور پہل قدمیوں کا ایک مرکوز اور دس سالہ مقررہ وقت کا ایک خاکہ ہے۔
دونوں رہنماء، سرکردہ کاروباری افراد اور صنعتی رہنماؤں کے ساتھ بھی بات چیت کریں گے تاکہ بھارت-برطانیہ جامع معاشی اور تجارتی معاہدے کے ذریعے پیش کیے گئے مواقعے تلاش کیے جاسکیں۔ یہ معاہدہ دونوں ملکوں کے درمیان مستقبل کی اقتصادی ساجھیداری کے ایک اہم ستون کے طور پر کام کرے گا۔ دونوں رہنماء آپسی مفاد کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہئ خیال کریں گے۔
وزیر اعظم مودی اور وزیر اعظم Starmer ممبئی میں چھٹے ”گلوبل فِنٹیک فیسٹیول“ میں شرکت کریں گے اور کلیدی خطابات بھی کریں گے۔ وہ صنعتی ماہرین، پالیسی سازوں اور اختراع کاروں کے ساتھ بھی بات چیت کریں گے۔
اِس دورے سے دور اندیشی پر مبنی ایک مضبوط ساجھیداری قائم کرنے میں بھارت اور برطانیہ کے مشترکہ ویژن کی توثیق کرنے کا قیمتی موقع فراہم ہونے کا امکان ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔