ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

برطانیہ کے وزیراعظم Keir Starmer نے اعلان کیا ہے کہ اگر اسرائیل، غزہ میں لوگوں کی مشکلات کو دور کرنے کے لیے اقدامات نہیں کرتا، جہاں بھکمری پھیلتی جا رہی ہے اور حماس کے ساتھ تقریباً دو سال سے جاری لڑائی کے تناظر میں جنگ بندی نہیں کرتا تو برطانیہ فلسطین کو ایک مملکت کے طور پر تسلیم کرلے گا۔

کابینہ میٹنگ میں جناب Starmer نے وزیروں سے کہا کہ اگر اسرائیل متعلقہ شرائط کو پورا کرنے میں ناکام رہتا ہے تو برطانیہ، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے قبل فلسطین کو مملکت کا درجہ دینے کی حمایت کرے گا۔

تقریباً 140 ممالک باضابطہ طور پر فلسطینی مملکت کو تسلیم کر چکے ہیں۔ گذشتہ ہفتے فرانس نے بھی اقوام متحدہ کے اجلاس میں ایسا ہی کرنے کا عہد کیا ہے۔x