برطانیہ کے وزیراعظم کیر اسٹارمر کَل سے بھارت کے دو روزہ دورے پر رہیں گے۔ یہ وزیراعظم اسٹارمر کا بھارت کا پہلا سرکاری دورہ ہوگا۔ وزارت خارجہ نے بتایا کہ جناب اسٹارمر اور جناب مودی، 9 اکتوبر کو ممبئی میں ویژن 2035 کے مختلف پہلوؤں کے تحت بھارت-برطانیہ جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے مختلف شعبوں میں پیش رفت کا جائزہ لیں گے۔ یہ ساجھیداری، تجارت اور سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی اور جدت طرازی، دفاع اور سلامتی، ماحولیات اور توانائی، صحت، تعلیم اور عوام سے عوام کے درمیان تعلقات جیسے کلیدی ستونوں میں مقررہ 10 سال کے خاکہ پر توجہ مرکوز کرے گی۔ دونوں رہنما علاقائی اور عالمی اہمیت کے حامل معاملات پر تبادلہئ خیال بھی کریں گے۔ وزیراعظم مودی اور وزیراعظم اسٹارمر، ممبئی میں گلوبل فِن ٹیک فیسٹ کے چھٹے ایڈیشن میں بھی شرکت کریں گے اور کلیدی خطہ دیں گے۔
Site Admin | October 7, 2025 2:37 PM
برطانیہ کے وزیراعظم کیر اسٹارمر کَل سے بھارت کے دو روزہ دورے پر رہیں گے
 
		 
									 
									 
									 
									