برطانیہ کے 4 اراکین پارلیمنٹ نے بنگلہ دیش میں فروری میں ہونے والے انتخابات سے پہلے محمد یونس کی قیادت والی عبوری حکومت کی جانب سے بڑے پیمانے پر عوامی حمایت کی حامل سیاسی پارٹیوں پر پابندی لگائے جانے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ قدم، اقوام متحدہ، برطانیہ اور دیگر اتحادیوں کی جانب سے کی گئی رہنمائی کا عدم احترام ہے۔ برطانوی قانون سازوںBob Blackman, Jim Shannon, Jas Athwal اور Chris Law نے پارٹی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر زور دیا ہے کہ یونس کی قیادت والی غیر منتخبہ عبوری حکومت کو چاہیے کہ وہ بنگلہ دیشی ووٹروں پر اس طرح کی پابندیاں عائد نہ کریں۔ اِن اراکین پارلیمنٹ نے انتباہ دیا ہے کہ بڑی سیاسی پارٹیوں کو باہر رکھ کر ہوا کوئی بھی انتخاب جمہوری تصور نہیں کیا جائے گا۔
Site Admin | January 13, 2026 9:42 PM
برطانیہ کے قانون سازوں نے فروری میں پارلیمانی انتخابات سے پہلے بنگلہ دیش میں اہم سیاسی جماعتوں پر پابندی پر تشویش کا اظہار کیا ہے