برطانیہ کی Shadow وزیر خارجہ پریتی پٹیل نے برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بنگلہ دیش میں بڑھتے ہوئے تشدد، جس میں ہندؤوں کا قتل بھی شامل ہے، مداخلت کرے۔ انہوں نے ملک میں استحکام کی بحالی میں مدد کیلئے اپنا اثرو رسوخ استعمال کرنے کی مانگ کی ہے۔ کنزرویٹیو پارٹی کی رکن پارلیمنٹ پریتی پٹیل نے وزیر خارجہ Yuette Cooper کو لکھا گیا اپنا خط سوشل میڈیا پر شیئر کیا، جس میں انہوں نے لیبر حکومت پر زور دیا کہ وہ ایوان عام میں اس معاملے پر بیان دے۔ اپنے خط میں پریتی پٹیل نے اُن خبروں کا حوالہ دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ حالیہ ہفتوں میں 18 دن کے دوران کم سے کم 6 ہندؤوں کا قتل ہوا ہے۔ اس دوران بھارتی وزارت خارجہ نے بنگلہ دیش میں اقلیتوں پر حملوں کے پریشان کن تسلسل کی مذمت کی ہے۔
Site Admin | January 11, 2026 3:20 PM
برطانیہ کی Shadow وزیر خارجہ پریتی پٹیل نے برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بنگلہ دیش میں بڑھتے ہوئے تشدد، جس میں ہندؤوں کا قتل بھی شامل ہے، مداخلت کرے