November 17, 2025 9:37 AM | UK Immigration Reforms

printer

برطانیہ میں، پناہ دینے سے متعلق اصلاحات کے تحت پناہ گزینوں کو قیام کرنے کیلئے 20 سال کے انتظار کا سامنا کرنا پڑے گا۔

برطانیہ موجودہ دور میں امیگریشن سے متعلق اب تک کی سب سے بڑی تبدیلی کا اعلان کرے گا۔ برطانیہ کی   داخلہ سکریٹری شبانہ محمود آج ایوان نمائندگان سے خطاب کریں گی، جس کا مقصد موجودہ دور میں غیر قانونی مائیگریشن پر قابو پانے کیلئے ابھی تک کی سب سے وسیع اصلاحات کرنا ہے۔

داخلہ سکریٹری نے کہا کہ برطانیہ کو اِس بات پر اپنا نظم و نسق اور کنٹرول دوبارہ قائم کرنا چاہیے کہ کون، اِس ملک میں داخل ہوتا ہے اور کون قیام پذیر ہوجاتا ہے۔

ڈنمارک کے نظام پر مبنی اِن اصلاحات کا مقصد برطانیہ کو غیر قاقونی تارکین وطن کیلئے، کم دلچسپی والا ملک بنانا ہے جہاں سے اِن لوگوں کو آسانی سے ملک بدر کیا جا سکے۔

منصوبے کے تحت پناہ گزینوں کو مستقل رہائش کیلئے درخواست دینے سے پہلے 20 سال کا انتظار کرنا ہوگا۔ تجویز کے مطابق کسی پناہ گزیں کی حیثیت، عارضی ہوگی اور اِس کا انحصار لگاتار جائزے پر ہوگا، جب کسی پناہ گزیں کی شہریت اُس کے اپنے آبائی وطن سے ختم کردی جائے گی تو اِن لوگوں کو، برطانیہ میں محفوظ سمجھا جائے گا۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔