برطانوی بحریہ کا ایک لڑاکہ طیارہ F-35، جس نے 14 جون کو تیرواننت پورم بین الاقوامی ہوائی اڈّے پر ایک ہنگامی لینڈنگ کی تھی، آج کامیاب مرمت کے بعد روانہ ہو گیا ہے۔ ایک برطانوی انجینرئینگ ٹیم نے، جو 6 جولائی سے وہاں تعینات تھی، دیکھ بھال اور حفاظتی معائنے کا کام مکمل کیا، جس سے طیارے کی دوبارہ سرگرم خدمات کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔
اِس لڑاکہ طیارے F-35 B نے، جو کہ برطانوی طیارہ بردار بحری جہاز HMS پرِنس آف ویلس کا حصہ ہے، ہائڈرولک نظام اور معاون پاور یونٹ میں مسائل کی وجہ سے 14 جون کو تیرواننت پورم میں تب ہنگامی لینڈنگ کی تھی، جب وہ بحیرہئ عرب میں معمول کی اپنی فوجی مشقوں پر تھا۔ اِس طیارے کو پہلے کچھ دن تک کھلی جگہ میں رکھا گیا، بعد میں اِسے طیارہ کھڑا کرنے کی جگہ پر لے جایا گیا۔
اِس کے بعد برطانیہ سے تکنیکی ماہرین کی ایک ٹیم یہاں پہنچی۔ اُس ٹیم نے مرمت کا ضروری کام انجام دیا اور کَل اِسے Hanger سے نکالنے سے قبل اِس کی مکمل جانچ کی۔
Site Admin | July 22, 2025 2:58 PM
برطانوی بحریہ کا ایک لڑاکہ طیارہ ایف پینتیس آج کامیاب مرمت کے بعد روانہ ہو گیا ہے
