ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

November 21, 2025 3:43 PM | COP 30 Fire Broke Out

printer

برازیل کے Belem میں جاری اقوام متحدہ کی آب و ہوا سے متعلق COP-30 سربراہ کانفرنس کے اصل مقام پر کل آگ لگنے کے واقعے میں 21 افراد زخمی ہو گئے۔

 

برازیل کے Belem میں جاری اقوام متحدہ کی آب و ہوا سے متعلق COP-30 سربراہ کانفرنس کے اصل مقام پر کل آگ لگنے کے واقعے میں 21 افراد زخمی ہو گئے۔ اس کے بعد ہزاروں لوگوں کو بحفاظت وہاں سے نکالا گیا۔ آگ لگنے کا یہ واقعہ Blue Zone میں تقریباً دوپہر 2 بجے پیش آیا۔ یہ وہ حصہ ہے، جہاں سبھی میٹنگوں اور بات چیت کیلئے سینٹر، ملکوں کے پویلین، میڈیا کے سینٹر اور سرکردہ شخصیات کے دفاتر ہیں۔ جیسے ہی آگ لگنے کی خبر پھیلی، سبھی لوگ باہر جانے والے گیٹ کی جانب دوڑ پڑے۔ برازیل کی صحت کی وزارت نے کہا ہے کہ آگ لگنے کے واقعے کے بعد 21 افراد کو طبّی مدد فراہم کی گئی۔ اِن میں سے 12 کو اسپتال سے چھٹّی دے دی گئی ہے۔

اِس واقعے کے وقت اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل  انتونیو گُتریس بھی وہاں موجود تھے، جنہیں وہاں سے بحفاظت نکالا گیا۔ بھارت کے ماحولیات کے وزیر بھوپیندر یادو اور بھارتی وفد بھی Blue Zone میں موجود تھا، جس وقت آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ لیکن اُنہیں بھی بحفاظت وہاں سے نکال لیا گیا۔×