عالمی رہنماؤں نے برازیل میں منعقد آب و ہوا سے متعلق اقوام متحدہ کانفرنس COP-30 میں ایک سمجھوتے سے اتفاق کیا ہے، جس کا مقصد آب و ہوا کی تبدیلی سے پیدا بحران سے نمٹنا ہے۔ البتہ سمجھوتے میں حیاتیاتی ایندھن کے بتدریج خاتمے کا کوئی ذکر نہیں ہے، جو آب و ہوا کی تبدیلی کا محرک ہے۔
برازیل کے شہر Belem میں دو ہفتے سے جاری COP-30 سربراہ میٹنگ میں حیاتیاتی ایندھن کے بتدریج خاتمے پر گہرے اختلاف رائے کے درمیان بالآخر کل رات ایک تفصیلی مذاکرات کے بعد سمجھوتے کے متن پر اتفاق کر لیا گیا۔
سمجھوتے میں آب و ہوا سے متعلق تجارتی روکاوٹوں کا جائزہ لینے کا عہد کیا گیا ہے اور ترقی یافتہ ملکوں سے زور دے کر کہا گیا ہے کہ وہ موسم کے شدید حالات کا سامنا کرنے کیلئے ترقی پذیر ممالک کو دی جانے والی رقم کو تین گنا کریں۔×