آج بدھ پورنیما منائی جارہی ہے۔ یہ دن نہ صرف اِس لیے منایا جاتا ہے کہ آج کے دن گوتم بدھ پیدا ہوئے تھے لیکن یہ دن اِس لیے بھی منایا جاتا ہے کہ آج ہی کے دن گوتم بدھ کو بودھ گیا میں مہابودھی درخت کے نیچے نروان حاصل ہوا تھا۔
اِس دن کو دنیا بھر کے بودھ اور ہندو مناتے ہیں اور یہ بھارت، نیپال، بھوٹان، برما، تھائی لینڈ، تبت، کوریا، لاؤس، ویتنام، منگولیا، کمبوڈیا، سنگا پور، انڈونیشیا اور سری لنکا جیسے ممالک میں ایک بڑا فیسٹول ہے۔
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے اِس موقع پر دنیا بھر کے بھگوان بدھ کے ماننے والوں اور شہریوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہاکہ بھگوان بدھ کا عدم تشدد، پیار اور رحم دِلی کا بھگوان بدھ کا پیغام بنی نوع انسان کی بہبود کا بنیادی منتر ہے۔
اپنے پیغام میں جناب دھنکھڑ نے کہاکہ یہ مقدس دن بھگوان بدھ کی پیدائش، انہیں نروان حاصل ہونے اور مہاپری نروان کے طور پر منایا جاتا ہے جن کی گہری دانائی اِس چیلنجنگ دور میں ہمارے لیے ایک قطبی ستارے کا کام کرتی ہے۔ x