بحریہ کے دِن کی مناسبت سے، کل شام ترووننت پورم میں کل ہونے والی بحریہ کی طاقت کی نمائش کیلئے پوری تیاری کے ساتھ آخری ریہرسل کی گئی۔
خصوصی بحری مشق کل شام ساڑھے 4 بجے سے شروع ہوگی، جس میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گی۔
کل شام شنکو مُکھَم میں ہونے والی آخری ریہرسل کے دوران ملک کی شان INS وکرانت کو لوگوں کی سب سے ایادہ توجہ حاصل ہوئی۔ لڑاکا طیارے کے پرواز کرنے کے منظر نے ریہرسل دیکھنے آئی لوگوں کی بڑی تعداد کو اپنے سحر میں گرفتار کر لیا۔
جہاز کے تباہ ہونے کی ماک صورتحال کے دوران بچاؤ اور دفاع کارروائیوں کا مظاہرہ بھی خصوصی توجہ کا حامل رہا۔ بحریہ کا عمل رسیوں کا استعمال کرتے ہوئے ہیلی کاپٹر سے نیچے بچاؤ کی کشتیوں پر اترا اور پھر انخلا کی کارروائیوں کو انجام دینے کیلئے جہاز پر پہنچا۔
اس ماک کارروائی کو اس خوبی سے پیش کیا گیا، جس سے ایسا احساس ہوا کہ ایک اصل ہنگامی کارروائی ہو۔
کشتیوں اور لڑاکا طیاروں کی حرکات کی متاثر کُن نمائش کے بعد، یہ تقریب بحریہ کی پریڈ کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی، جس میں بھارتی بحریہ کی طاقت اور اِس کے نظم ضبط کی نمائش کی گئی۔
بحریہ کے دن کی عظیم الشان نمائش کل منعقد کی جائے گی جس میں صدر جمہوریہ شامل رہیں گی۔