بحرین کے وزیرِ خارجہ عبداللطیف بن راشد الزیانی بھارت کے دو روزہ دورے پر آج نئی دہلی پہنچیں گے۔

بحرین کے وزیرِ خارجہ عبداللطیف بن راشد الزیانی بھارت کے دو روزہ دورے پر آج نئی دہلی پہنچیں گے۔ اپنے دورے کے دوران وہ وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے ملاقات کریں گے۔ گزشتہ سال کے دورے کے دوران ڈاکٹر جے شنکر نے بھارت-بحرین اعلیٰ مشترکہ کمیشن کے چوتھے اجلاس کی مشترکہ طور پر صدارت کی تھی۔ دونوں فریقوں نے تعلیم کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا تھا۔ طرفین نے قونصلر امور پر تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا تھا۔ بھارتی فریق نے اعتراف کیا کہ دوطرفہ سلامتی مذاکرات اور  بین الاقوامی دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کیلئے قائم مشترکہ اسٹیئرنگ کمیٹی (JSC) سلامتی کے شعبے میں تعاون کو ادارہ جاتی شکل دینے کے اہم ذرائع ہیں، جن میں سائبر سیکیورٹی بھی شامل ہے۔

بھارت اور بحرین کے درمیان بہترین دوطرفہ تعلقات قائم ہیں جو خوشگوار سیاسی، اقتصادی، ثقافتی اور عوامی روابط سے عبارت ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔