بحرین کے مناما میں جاری ایشین یوتھ گیمز-2025 میں بھارت نے کَل کُشتی کی روایتی قسم Kurash میں مزید دو تمغے جیتے۔ اس طرح بھارت کے تمغوں کی تعداد تین ہوگئی ہے۔
خواتین کے 52 کلوگرام کے زُمرے میں کنِشکا بدھوڑی نے فائنل میں ایک سخت مقابلے میں اُزبیکستان کی Mubinabonu Karimova سے تین-صفر سے ہارنے کے بعد چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ اس سے پہلے وہ تین لگاتار مقابلے جیت کر فائنل میں پہنچی تھیں۔
مردوں کے 83 کلوگرام کے زمرے میں اَروِند نے کانسے کا تمغہ جیتا۔ اس سے پہلے اتوار کے روز خوشی نے خواتین کے 70کلوگرام کے زمرے میں کانسے کا تمغہ جیت کر بھارت کیلئے تمغے جیتنے کی شروعات کی تھی۔×