بجلی کے مرکزی وزیر منوہر لال نے یقین دلایا ہے کہ اُن کی وزارت، پورے ملک میں بجلی کی مانگ پورا کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ بجلی کی پیداوار سے زیادہ لوگوں کیلئے روزگار کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے گا۔ وزیر موصوف آج شمال مشرقی ریاستوں کے بجلی کے وزیروں کی علاقائی کانفرنس میں شرکت کرنے کے بعد سکّم کے Gangtok میں نامہ نگاروں سے گفتگو کر رہے تھے۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ ملک کے میدانی علاقوں کے مقابلے، شمال مشرق کی پہاڑی ریاستوں کے ساتھ ساتھ اتراکھنڈ، ہماچل پردیش اور جموں و کشمیر کو بنیادی ڈھانچے تعمیر کرنے کیلئے زیادہ فنڈز فراہم کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شمال مشرقی ریاستوں سکّم اور اروناچل پردیش میں پن بجلی کے سیکٹر کیلئے کافی مواقع ہیں۔
Site Admin | April 26, 2025 9:34 PM
بجلی کے مرکزی وزیر منوہر لال نے یقین دلایا ہے کہ اُن کی وزارت، پورے ملک میں بجلی کی مانگ پورا کرنے کیلئے پُرعزم ہے
