May 20, 2025 2:46 PM

printer

بجلی کے مرکزی وزیر منوہر لال نے توانائی کی بلارکاوٹ فراہمی کو اِس دور کے سب سے زیادہ اہم عالمی چیلنجوں میں سے ایک قرار دیا ہے

بجلی کے مرکزی وزیر منوہر لال نے توانائی کی بلارکاوٹ فراہمی کو اِس دور کے سب سے زیادہ اہم عالمی چیلنجوں میں سے ایک قرار دیا ہے۔ برازیل میں BRICS کے توانائی کے وزیروں کی میٹنگ میں، بھارت کے وفد کی قیادت کرتے ہوئے، انہوں نے صاف ستھری توانائی کے معاملے میں بھارت کی حصولیابیوں کو پیش کیا۔ جناب منوہر لال نے بھارت میں گذشتہ ایک دہائی میں بجلی کی پیداوار میں اضافے، قابلِ تجدید توانائی اور گرین ہائیڈروجن کے فروغ اور توانائی کی رسائی میں بہتری کو اجاگر کیا۔ یہ میٹنگ توانائی کی یقینی فراہمی کو مستحکم کئے جانے،  توانائی کی کمی سے نمٹنے اور پائیدار ترقی کی حمایت کیلئے ایک مشترکہ عہد کے ساتھ ختم ہوئی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔