بجلی کے مرکزی وزیر منوہر لال نے آج کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت AI اور مشین لرننگ ML پر مبنی ایپلی کیشنز، ذہین، صارفین پر مرکوز اور خود کو بہتر سے بہتر بنانے والے، تقسیم کے نیٹ ورکس کی تعمیر میں، ایک اہم رول ادا کر رہی ہیں۔وزیر موصوف نے یہ بات نئی دلّی میں بجلی کی ترسیل کے شعبوں میں مصنوعی ذہانت اور مشین لرننگ ٹیکنالوجیز کے استعمال سے متعلق پہلی قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ بجلی کے وزیر نے اختتامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ AI/ML پر مبنی طریقِ کار، اسمارٹ میٹر تجزیوں اور GenAI پر مبنی فیصلے کی مدد سے، صارفین کے تجربے اور کام کاج کی استعداد، دونوں میں ہی یکسر تبدیلی لائی جاسکتی ہے۔
وزیر موصوف نے سبھی DISCOMs سے زور دے کر کہا کہ وہ ایکونظام کے متعلقہ فریقین کے ساتھ مل کر کام کریں تاکہ اسمارٹ، قابل اعتبار اور صارف پر مرکوز نظامِ تقسیم میں، یکسر تبدیلی لائی جاسکے۔ انھوں نے کہا کہ اِس طرح کے طریقِ کار سے ہزاروں گھروں کو مدد ملے گی کہ وہ اپنی کھپت میں بہتری لاسکیں، بجلی کے ضائع ہونے کی، پہلے سے ہی روک تھام کرسکیں اور ایماندار صارفین، بجلی چوری کے بوجھ سے بچ سکیں۔