December 15, 2025 9:41 PM

printer

بامبے ہائی کورٹ کی گوا بینچ نے اَرپورا کے Birch by Romeo Lane نائٹ کلب کے خلاف دائر دیوانی مقدمے کو مفاد عامہ کی عرضی، PIL میں تبدیل کردیا ہے

بامبے ہائی کورٹ کی گوا بینچ نے اَرپورا کے Birch by Romeo Lane نائٹ کلب کے خلاف دائر دیوانی مقدمے کو مفاد عامہ کی عرضی، PIL میں تبدیل کردیا ہے۔ گوا کے اِس کلب میں 6 دسمبر کو آگ لگنے کے واقعے میں 25 لوگوں کی موت ہوگئی تھی۔ جسٹس سارنگ کوتوال اور جسٹس پرتھوی راج چوہان پر مشتمل ڈیویژن بینچ نے اِسے PIL میں تبدیل کرتے ہوئے کہا کہ اِس طرح کے معاملوں میں کسی نہ کسی کو تو ذمہ دار ٹھہرانا ہوگا۔ ہائی کورٹ نے نائٹ کلب کو دیے گئے اجازت ناموں کے بارے میں ریاستی حکومت سے جواب داخل کرنے کو کہا۔ یہ عرضداشت نائٹ کلب کی زمین کے مالکان پردیپ گھاڑی امونکر اور سُنیل دِوکر کی جانب سے داخل کی گئی تھی۔ بامبے ہائی کورٹ کی بینچ نے معاملے کی اگلی سماعت کیلئے 8 جنوری 2026 کی تاریخ مقرر کی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔