March 4, 2025 2:51 PM

printer

بامبے ہائی کورٹ نے سیبی کی سابق صدر نشیں مدھابی پوری بچ اور دیگر عہدیداروں کے خلاف خصوصی عدالت کے ایف آئی آر آڈر پر روک لگا دی ہے

بامبے ہائی کورٹ نے آج کمپنیوں کی لسٹنگ کی دھوکہ دہی معاملے میں سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا SEBI کی سابق چیئرپرسن Madhabi Puri Buch نیز SEBI اور بامبے اسٹاک ایکسچینج کے دیگر عہدیداران کے خلاف انسداد بدعنوانی کی ایک خصوصی عدالت کے FIR داخل کرنے کے  حکم پر روک لگا دی ہے۔ خصوصی عدالت نے مہاراشٹر کے انسداد بدعنوانی بیورو کو مذکورہ معاملے میں FIR درج کرنے کا حکم دیا تھا۔ واحد جج جسٹس S.G.Dighe نے انہیں اِس کیس میں راحت دی۔ اِن لوگوں نے مذکورہ حکم کو چیلنج کرنے کیلئے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔×