July 21, 2025 10:15 PM

printer

بامبے ہائیکورٹ نے سال 2006 کے ممبئی ٹرین دھماکوں کے کیس میں ناکافی ثبوتوں کی بنیاد پر 12 افراد کو بری کردیا ہے

بامبے ہائیکورٹ نے سال 2006 کے ممبئی ٹرین دھماکوں کے کیس میں ناکافی ثبوتوں کی بنیاد پر 12 افراد کو بری کردیا ہے۔ جسٹس انل کلور اور جسٹس شیام چانڈک کی خصوصی بینچ نے پانچ سزائے موت اور سات عمر قید سمیت سبھی سزائوں کو مسترد کردیا اور کہا کہ استغاثہ پوری طرح سے یہ ثابت کرنے میں ناکام رہا کہ ملزمین نے جرم کا ارتکاب کیا ہے۔ عدالت نے یہ بھی ہدایت دی کہ اگر دیگر کیسز میں مطلوب نہ ہوں تو ملزمین کو رہا کردیا جائے۔ ممبئی میں 11 جولائی 2006 کو ہوئے اب تک کے سب سے مہلک دہشت گردانہ حملے میں 180 سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے تھے اور سینکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔ عدالت کی جانب سے آج سنایا گیا فیصلہ اِس سانحے کے 19 سال بعد آیا ہے۔ اِس دوران مہاراشٹر حکومت 2006 ممبئی ٹرین دھماکوں کے معاملے میں بامبے ہائیکورٹ کی جانب سے آج سبھی 12 ملزمین کو بری کئے جانے کے فیصلے کو چیلنج کرنے پر غور کر رہی ہے۔ ریاستی وزیر چندر شیکھر باون کُڑے نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پہلے عدالت کے فیصلے کا مطالعہ کرے گی اور اپنا اگلا قدم طے کرنے سے پہلے معاملے کی قانونی باریکیوں کا جائزہ لے گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔