بال بال بچنے کی ایک مثال کَل کے ہوائی جہاز حادثے سے ملی، جس میں بھومی چوہان خوش قسمت ثابت ہوئیں۔
بھومی چوہان، جو گجرات کے شہر بھروچ کی رہنے والی ہیں، کَل، ہوائی جہاز کے حادثے میں بال بال بچ گئیں۔ وہ ایئر انڈیا کی اِس پرواز میں جو حادثے کا شکار ہوئی سوار نہیں ہوسکی تھیں۔ وہ احمدآباد میں زیادہ ٹریفک کے سبب ہوائی اڈے پر دس منٹ دیر سے پہنچیں جس کی وجہ سے اُنہیں ہوائی جہاز میں سوار ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔
البتہ اِس طیارے میں سوار دیگر مسافر حادثے کا شکار ہوگئے۔ کچھ لوگوں کیلئے یہ سفر پُرلطف ہونا تھا لیکن وہ اِس سے محظوظ نہ ہوسکے۔ ایک ڈاکٹر جوڑا بھی، جسے برطانیہ میں اپنے کریئر کے خواب پورنے کرنے تھے، اُس کے یہ خواب چکنا چور ہوگئے۔ ایک 35 سالہ خاتون اپنی بیٹی کو وڈودرا میں اپنے والدین کے پاس چھوڑ کر واپس برطانیہ جارہی تھیں، وہ اپنے گھر واپس نہ جاسکیں۔ اُنہیں کیا خبر تھی کہ یہ ہوائی جہاز اُنہیں اُن کی منزل تک نہیں لے جاسکے گا۔
Site Admin | June 13, 2025 3:26 PM
بال بال بچنے کی ایک مثال کَل کے ہوائی جہاز حادثے سے ملی، جس میں بھومی چوہان خوش قسمت ثابت ہوئیں