جموں و کشمیر میں محکمۂ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ 12 ستمبر تک مرکز کے زیر انتظام پورے علاقے میں گرج چمک کے ساتھ رُک رُک کر بارش ہوگی۔ جموں-سرینگر قومی شاہراہ، چھٹے روز بھی آمد و رفت کیلئے بند رہا لیکن چھوٹی گاڑیاں تاریخی مغل روڈ پر معمول سے چل رہی ہے۔ ریاسی ضلعے میں شری ماتا ویشنو یاترا بھی معطل ہے۔
موسمیات کی تازہ ایڈوائیزری کے مطابق محکمۂ موسمیات نے کل سے بہت سی جگہوں پر بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ جموں ڈویژن کے کچھ ضلعوں میں دیر رات اور صبح سویرے اوسط درجے کی بارش ہونے کا امکان ہے۔ 9 سے 12 ستمبر کے درمیان الگ الگ جگہوں پر بارش کی توقع ہے۔ البتہ 270 کلو میٹر طویل اہم جموں- سرینگر قومی شاہراہ آج چھٹے روز بھی کئی جگہوں پر مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے بند رہا۔ یہ شاہراہ، وادیِ کشمیر کو ملک کے دوسرے حصوں سے جوڑتا ہے۔ لوگوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ قومی شاہراہ کا استعمال اُس وقت تک نہ کریں جب تک اِسے ٹھیک نہیں کرلیا جاتا۔
گجرات میں آج ریاست کے 221 تعلقوں میں اوسط سے شدید بارش ریکارڈ کی گئی۔ بناس کانٹھا ضلعے کے Suigam علاقے میں آج 11 انچ سے زیادہ بارش ہوئی جو سب سے زیادہ ہے۔
ریاست میں بارش کی وجہ سے 125 باندھوں پر الرٹ رکھا جارہا ہے۔ پانی کی سطح کو معمول پر برقرار رکھنے کیلئے باندھ سے پانی جاری کیا گیا ہے جس کی وجہ سے نچلے علاقوں میں چوکسی برتی جارہی ہے۔ اِس کے ساتھ ساتھ ریاست میں اِس موسم کی مجموعی اوسط بارش 100 فیصد سے زیادہ ریکارڈ کی گئی۔ ابھی تک شدید بارش سے متاثرہ علاقوں سے ایک ہزار سے زیادہ لوگوں کو بچایا جاچکا ہے جبکہ احتیاط کے طور پر 7 ہزار سے زیادہ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔ ریاست میں بارش اور سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے NDRF کی 12 اور SDRF کی 22 ٹیموں کو، تعینات کیا گیا ہے۔
احمدآباد سے Mayur Solanki کی رپورٹ کے ساتھ اردو خبروں کیلئے میں توحید حقانی
اتراکھنڈ کے زیادہ تر علاقوں میں رُک رُک کر بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے کَل کیلئے پیشگوئی کی ہے کہ دہرہ دون، پوڑی، باگیشور اور نینی تال ضلعوں میں کچھ جگہوں پر شدید بارش ہوگی۔ اِس مانسون کے دوران ریاست میں شدید بارش کی وجہ سے کافی زیادہ نقصان ہوا ہے۔ اسی دوران ایک بین وزارتی مرکزی سرکاری ٹیم کَل اتراکھنڈ پہنچے گی جو مانسون کے دوران قدرتی آفات سے ہوئے نقصانات کا جائزہ لے گی۔ یہ ٹیم متاثرہ علاقوں کا دورہ کرے گی اور کتنا نقصان ہوا ہے اس کا معائنہ کرے گی۔