ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 31, 2025 9:49 PM

printer

بائیس ستمبر کو دوزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعے کئی شعبوں میں GST کی شرحوں میں کٹوتی کے تحت شروع ہونے GST بچت اُتسو سے ملک بھر کے شہری مستفید ہو رہے ہیں

بائیس ستمبر کو دوزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعے کئی شعبوں میں GST کی شرحوں میں کٹوتی کے تحت شروع ہونے GST بچت اُتسو سے ملک بھر کے شہری مستفید ہو رہے ہیں۔ آج ہمارے نامہ نگار نے صحت خدمات کے شعبے میں تخفیف شدہ GST شرحوں سے شہریوں کو ہونے والے فوائد کا جائزہ لیا۔
اگلے سلسلے کی GST اصلاحات کے تحت سرکارے صحت خدمات کے شعبے میں ٹیکس شرحوں میں اہم کٹوتی کی ہے۔ صحت اور لائف انشورنس Premiums پر اشیاء اور خدمات ٹیکس جو پہلے 18 فیصد تھا اب مکمل طور پر ٹیکس سے مستثنیٰ ہو گیا ہے۔اِس اقدام سے ہیلتھ انشورنس کو بڑے پیمانے پر فروغ ملنے کی توقع ہے اور عوام بالخصوص متوسط آمدنی والے کنبوں کے علاج معالجے پر ہونے والے اخراجات میں کمی آئے گی۔ سرکار نے کینسر اور سنگین نوعیت کی بیماریوں کے علاج میں استعمال ہونے والی 33 حیات بخش ادویات پر لگنے والا ٹیکس بھی ختم کر دیا ہے۔ GST کی نئی شرحوں کے تحت ادویات اور طبی سازوسامان مثلاً Bandages, Gauze تشخیصی Glucometers Kit اور Thermometers پر بھی ٹیکس کو کم کرکے 5 فیصد کر دیا گیا ہے۔ان اصلاحات کے ذریعے طبی اخراجات میں کمی آئی ہے اور سبھی کے لیے صحت خدمات کا حصول اب آسان ہو گیا ہے۔