November 4, 2025 9:45 PM

printer

بائیس ستمبر سے شروع ہوئے جی ایس ٹی بچت اتسو کے بعد سے مختلف اشیاء پر جی ایس ٹی میں کمی کے باعث ملک بھر میں شہریوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے

بائیس ستمبر سے شروع ہوئے جی ایس ٹی بچت اتسو کے بعد سے مختلف اشیاء پر جی ایس ٹی میں کمی کے باعث ملک بھر میں شہریوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔ آج ہمارے نامہ نگار ایک رپورٹ پیش کر رہے ہیں کہ ملبوسات اور فُٹ ویئر کے شعبے میں نئی جی ایس ٹی شرحوں سے کس طرح شہریوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔
اگلے سلسلے کی جی ایس ٹی اصلاحات نے ملبوسات اور فُٹ ویئر کے شعبے میں بڑی راحت فراہم کی ہے۔ ان اصلاحات کا مقصد نوجوان مینوفیکچررز پر آنے والے بوجھ کو کم کرنا، پروڈکشن کو مالی طور پر مزید موثر بنانا، اور صارفین کے لئے فُٹ ویئر کو مزید کفایتی بنانا تھا۔نئے ٹیکس نظام کے تحت چمڑے کی مختلف اقسام سے بننے والی متعدد اشیاء پر 12 فیصد کی شرح کو کم کرکے پانچ فیصد کر دیا گیا ہے۔ اس اقدام سے مینوفیکچررز کی Input   لاگت میں کمی آئی ہے اور ملک بھر میں پروڈکشن کو فروغ ملا ہے۔ اسی طرح فُٹ ویئر میں بھی 2500 روپے فی جوڑی جوتے، چپل پر جی ایس ٹی کی شرح کو 12 فیصد سے کم کرکے پانچ فیصد کر دیا گیا ہے۔Garments Readymade میں بھی 2500  روپے فی جوڑی کپڑوں پر جی ایس ٹی کی شرح کم کرکے پانچ فیصد کر دیا گئی ہے۔ اس قدم نہ صرف ملک میں مینوفیکچرنگ میں اضافہ ہوا ہے بلکہ صارفین کے لئے بھی اپنی پسند کی اشیاء خریدنا مزید کفایتی ہو گیا ہے۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔