January 8, 2026 9:40 PM

printer

ای ڈی نے کوئلے کی اسمگلنگ سنڈیکیٹ کے سلسلے میں، غیرقانونی طور پر رقم کی وصولی کی روک تھام کے قانون کے تحت، مغربی بنگال میں تلاشی کی کارروائیاں کی ہیں

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ED نے آج مغربی بنگال اور دلّی میں 10 مقامات پر تلاشی کی کارروائیاں کیں۔ یہ کارروائی کوئلے کی اسمگلنگ کی سنڈیکیٹ کے سلسلے میں ناجائز طور پر پیسے کی وصولی کی روک تھام کے قانون PMLA کے تحت کی گئی ہے۔ ED نے کہا کہ اِس کی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ Anup Majee کی قیادت میں کوئلے کی اسمگلنگ کی ایک سنڈیکیٹ، مغربی بنگال میں ایسٹرن کول فیلڈس لمیٹڈ کے لیز پر لئے گئے علاقوں سے غیرقانونی طور پر کوئلے کی چوری اور کھدائی میں شامل ہے۔ ایجنسی نے کہا کہ غیرقانونی طور پر نکالا گیا کوئلہ ریاست کے Bankura، بردھمان، Purulia اور دیگر اضلاع میں فیکٹریوں اور پلانٹوں کو فروخت کیا گیا تھا۔ED نے زور دیا ہے کہ مغربی بنگال میں آئی-PAC کے دفاتر میں کی گئی تلاشی کی کارروائی، ثبوتوں پر مبنی تھی اور یہ کسی سیاسی ادارے کے خلاف نہیں تھی۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ اور TMC لیڈر ممتا بنرجی کے اِن الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی امیدواروں کی فہرستوں سمیت اہم دستاویزات کو ضبط کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ ED نے کہا کہ پارٹی کے کسی بھی دفتر کی تلاشی نہیں لی گئی ہے اور یہ کہ یہ کارروائی کسی انتخاب سے تعلق نہیں رکھتی ہے۔ ED کی تلاشی کی کارروائی سے متعلق قانون اور انصاف کے وزیر ارجن رام میگھوال نے کہا کہ ED اور CBI ملک کی تحقیقاتی ایجنسیاں ہیں اور وہ اپنے معلومات پر مبنی کارروائیاں کرتی ہیں۔
کولکتہ میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے الزام لگایا کہ یہ تحقیقات، انتخاب سے قبل پارٹی کے خفیہ دستاویزات کو ضبط کرنے کی کوشش تھی۔ اسی دوران، ریاستی BJP نے اُس واقعے کی مذمت کی ہے، جس میں وزیر اعلیٰ نے مبینہ طور پر ED کے حکام سے دستاویزات اور الیکٹرانک آلات ضبط کرلئے تھے۔ اپوزیشن کے لیڈر Suvendu Adhikari نے بھی وزیر اعلیٰ پر ED کی تحقیقات میں رخنہ ڈالنے کا الزام لگایا اور اُن کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ کوئلے کی اسمگلنگ کے معاملے میں اپنی تحقیقات میں مبینہ رخنہ ڈالنے کے جواب میں ED نے کلکتہ ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ED کے وکیل دھیرج ترویدی نے جسٹس Shubhra Ghosh کی بینچ کو بتایا کہ وزیر اعلیٰ ایجنسی کے کام میں مداخلت کر رہی ہیں جبکہ پولیس کوئی کارروائی نہیں کر رہی۔ انھوں نے عدالت سے فوری طور پر مداخلت کرنے کی درخواست کی۔ جسٹس گھوش نے ایک کیس درج کرانے کی اجازت دے دی ہے جس پر کَل سماعت ہوسکتی ہے۔ آئی-PAC نے بھی اپنے وکیل Sabyasachi بنرجی اور Ayan بھٹاچاریہ کے ساتھ عدالت سے رجوع کیا ہے اور الزام لگایا ہے کہ اُن کی تمام فائلوں کو ضبط کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انھوں نے ED کی تلاشی پر فوری طور سے اسٹے دینے کی درخواست کی ہے۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔