بھارت کے انتخابی کمیشن نے مغربی بنگال پولیس کے ڈائریکٹر جنرل راجیو کمار کو ہدایت دی ہے کہ وہ گذشتہ مہینے کی 30 تاریخ کو چناؤ مشاہد C Murugan پر مبینہ حملے سے متعلق آج شام پانچ بجے تک تفصیلی کارروائی رپورٹ پیش کریں۔ یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا تھا، جب جناب Murugan، چناؤ فہرستوں کی خصوصی تفصیلی نظرِثانی کا جائزہ لینے کی غرض سے جنوبی 24 پرگنہ ضلع گئے ہوئے تھے۔ چناؤ کمیشن نے یہ ہدایت جناب Murugan کی اُس رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد دی ہے، جس میں یہ بات کہی گئی ہے کہ اُن کے دورے کے بارے میں مقامی عہدیداروں کو پیشگی اطلاع دیئے جانے کے باوجود پولیس نے سکیورٹی کے مناسب انتظامات نہیں کئے۔
Site Admin | January 6, 2026 2:55 PM
ای سی آئی نے مغربی بنگال کے ڈی جی پی ہدایت دی ہے کہ وہ گذشتہ مہینے کی 30 تاریخ کو چناؤ مشاہد C Murugan پر مبینہ حملے سے متعلق آج شام پانچ بجے تک تفصیلی کارروائی رپورٹ پیش کریں