March 11, 2025 9:51 PM

printer

ایک پاکستانی ٹرین کے 450 سے زیادہ مسافروں کو بلوچستان کے Mach علاقے میں مسلح ملی ٹنٹوں نے یرغمال بنالیا ہے

پاکستان کے بلوچستان صوبے کے ماچھ میں آج پشاور-کوئٹہ Jaffar ایکسپریس ٹرین پر مسلح جنگجوؤں کے حملے میں 6 فوجی اہلکاروں کی موت ہوگئی اور قریب 450 سے زیادہ مسافروں کو یرغمال بنالیا گیا۔ بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رِند کے حوالے سے میڈیا خبروں میں کہا گیا ہے کہ یہ ٹرین بلوچستان صوبے کے کوئٹہ سے خیبر پختونخواہ کے پشاور جا رہی تھی، جب یہ زبردست گولی باری کی زد میں آگئی اور پٹری سے اتر گئی۔
خبروں کے مطابق جنگجوؤں نے خواتین اور بچوں سمیت سینکڑوں مسافروں کو یرغمال بنالیا ہے۔ خطے میں سرگرم علیحدگی پسند جنگجو گروپ، بلوچ لبریشن آرمی، BLA نے اِس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ گروہ نے پاکستان کو انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی جوابی فوجی کارروائی کی صورت میں صورتحال مزید سنگین ہوجائے گی۔ مقامی میڈیا کی خبروں کے مطابق حکام، حملے کی جانچ میں مصروف ہیں۔ اِس حملے سے طویل وقت سے شورش سے متاثرہ خطے، بلوچستان صوبے میں جاری سیکیورٹی چیلنجز کی صورتحال کی نشاندہی ہوتی ہے۔