July 11, 2025 2:58 PM

printer

’ایک ملک ایک الیکشن‘ سے متعلق مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی میٹنگ

’ایک ملک ایک الیکشن‘ سے متعلق مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی میٹنگ اِس وقت پارلیمنٹ ہاؤس میں جاری ہے۔ 39 رُکنی اس کمیٹی میں 27 ارکان لوک سبھا اور 22 راجیہ سبھا کے ہیں۔ یہ میٹنگ آئین میں کی گئی 129 وِیں ترمیم کے بل 2024 اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے قوانین میں ترمیم کے بل 2024 کا جائزہ لینے کے وسیع تر عمل کا حصہ ہے، جس کا مقصد لوک سبھا اور ریاستی اسمبلیوں میں ایک ساتھ انتخابات کرانے کے لئے ماحول سازگار کرنا ہے۔

کمیٹی کی قیادت بی جے پی ممبر پارلیمنٹ پی پی چودھری کررہے ہیں۔ وہ اس بات چیت کے حصے کے طور پر قانون کے ماہرین کے ساتھ صلاح و مشورہ کررہے ہیں۔

میٹنگ میں بھارت کے سابق چیف جسٹس، جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس جگدیش سنگھ کھیہر، کمیٹی کے سامنے ایک پرزنٹیشن دیں گے۔ یہ پرزنٹیشن ملک میں ایک ساتھ انتخابات کرائے جانے سے متعلق ہوگا۔

بی جے پی ممبر پارلیمنٹ انوراگ ٹھاکر، کانگریس ممبر پارلیمنٹ پرینکا گاندھی واڈرا، سماجوادی پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ دھرمیندر یادو اور دیگر شخصیتیں میٹنگ میں شرکت کررہی ہیں۔

ملک میں ایک ساتھ انتخابات کرائے جانے کا خیال نیا نہیں ہے۔ آئین کو اختیار کئے جانے کے بعد سے ہی لوک سبھا اور سبھی ریاستی قانون ساز اسمبلیوں کے انتخابات 1951 سے 1967 کے درمیان ایک ساتھ کرائے گئے تھے۔ البتہ اس سلسلے میں کچھ ریاستی قانون ساز اسمبلیوں کو، قبل از وقت تحلیل کئے جانے کی وجہ سے 1968 اور 1969 میں رُکاوٹ آگئی تھی۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔