December 4, 2025 9:29 PM

printer

ایک ملک ایک الیکشن سے متعلق مشترکہ پارلیمانی کمیٹی JPC کی ایک میٹنگ، BJP کے رکن پارلیمنٹ PP چودھری کی صدارت میں آج پارلیمنٹ ہائوس کے کمپلیکس میں منعقد ہوئی

ایک ملک ایک الیکشن سے متعلق مشترکہ پارلیمانی کمیٹی JPC کی ایک میٹنگ، BJP کے رکن پارلیمنٹ PP چودھری کی صدارت میں آج پارلیمنٹ ہائوس کے کمپلیکس میں منعقد ہوئی۔ سپریم کورٹ کے سابق جج اور بھارت کے 23ویں قانونی کمیشن کے چیئرپرسن دنیش مہیشوری نے بھی اس میٹنگ میں شرکت کی۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جناب چودھری نے کہا کہ کمیٹی ہر چیز پر غور کرنے کے بعد اپنی سفارشات کرے گی۔ انھوں نے زور دے کر کہا کہ ایک ملک ایک الیکشن کا نظریہ ملک کے مفاد میں ہے کیونکہ یہ بہت سے مسائل کو حل کرے گا، چاہے وہ اقتصادی یا حکمرانی کا پہلو ہی کیوں نہ ہو۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔