July 11, 2025 9:50 PM

printer

ایک ملک ایک الیکشن سے متعلق مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے آج نئی دلّی میں پارلیمنٹ ہائوس میں ایک میٹنگ کی

ایک ملک ایک الیکشن سے متعلق مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے آج نئی دلّی میں پارلیمنٹ ہائوس میں ایک میٹنگ کی۔ 39 اراکین پر مشتمل اس کمیٹی میں لوک سبھا کے 27 اور راجیہ سبھا کے 12 ممبران شامل ہیں۔ یہ میٹنگ 129ویں آئینی ترمیمی بل 2024 اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے متعلق قوانین، ترمیمی بل 2024 کا وسیع طور پر جائزہ لینے کے عمل کے ایک حصے کے طور پر منعقد کی گئی تھی۔ جن کا مقصد لوک سبھا اور ریاستی اسمبلیوں کیلئے ایک ساتھ الیکشن کرانا ہے۔BJP ایم پی، پی پی چودھری کی قیادت میں پینل نے اپنے جاری تبادلۂ خیال کے حصے کے طور پر قانونی ماہرین کے ساتھ صلاح مشورہ کیا۔ میٹنگ میں سابق چیف جسٹس آف انڈیا جسٹس جگدیش سنگھ کھیہر اور جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے ملک میں ایک ساتھ چنائو کرانے کے معاملے پر کمیٹی کے سامنے Presentation پیش کئے۔BJP کے ایم پی انوراگ ٹھاکر، کانگریس ایم پی پرینکا گاندھی واڈرا، سماجوادی پارٹی ایم پی دھرمیندر یادو بھی میٹنگ کے شرکاء میں شامل تھے۔ ملک میں ایک ساتھ چنائو کرانے کا نقطۂ نظر کوئی نیا نہیں ہے۔ آئین کو اپنانے کے بعد، 1951 سے 1967 تک ملک میں لوک سبھا اور سبھی ریاستی قانون ساز اسمبلیوں کیلئے ایک ساتھ چنائو کرائے گئے تھے۔ البتہ 1968 اور 1969 میں کچھ ریاستی قانون ساز اسمبلیوں کے مدت سے پہلے تحلیل کئے جانے کے سبب ایک ساتھ انتخابات کے عمل میں رخنہ پڑا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔