ایک طرف جہاں ہم آپریشن سِندور کی کامیابی کا جشن منا رہے ہیں، وہیں ملک بھارتی سپاہیوں کی دلیری اور بہادری کو سلام پیش کر رہا ہے۔ مسلح افواج کے تئیں خراجِ تحسین کے طور پر آکاشوانی نیوز ایک خصوصی سیریز پیش کر رہا ہے۔
اس کے تحت آج ہم پرم ویر چکر حاصل کرنے والے فلائنگ آفیسر نرمل جیت سنگھ Sekhonکو یاد کر رہے ہیں، جنہوں نے 1971 کی بھارت-پاکستان جنگ کے دوران سری نگر Airbase کا بہادری کے ساتھ دفاع کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر دیا تھا۔
پیش ہے ایک رپورٹ۔ V/C – Anupam
پنجاب کے لدھیانہ ضلع میں پیدا ہوئے فلائنگ آفیسر نرمل جیت سنگھ Sekhon جون 1967 میں بھارتی فضائیہ میں شامل ہوئے۔ 14 دسمبر 1971 کو سری نگر کے فضائیہ کے اڈے پر 6 پاکستانی جیٹ طیاروں نے حملہ کیا۔ ایسے میں پرواز کی کوشش کرنا انتہائی خطرناک تھا، لیکن فلائنگ آفیسر نرمل جیت سنگھ نے خطرے کی پرواہ نہ کرتے ہوئے پرواز بھری اور دونوں پاکستانی جیٹ طیاروں پر حملہ بول دیا۔ فضاء میں اس لڑائی میں انہوں نے ایک جیٹ طیارے کو سیدھے نشانہ بنایا، جبکہ دوسرے کو آگ لگ گئی۔ اس موقع پر چار اور پاکستانی جیٹ طیاروں نے اُن کے طیارے کو کھیر لیا۔ فلائنگ آفیسر Sekhon نے پھر مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا اور اس لڑائی میں اُن کا طیارہ تباہ ہوگیا اور وہ شہید ہوگئے۔ انہوں نے سری نگر کے فضائی اڈے پر حملے کو ناکام بنادیا۔ فلائنگ آفیسر نرمل جیت سنگھ کو اپنی غیر معمولی شجاعت اور عظیم قربانی کیلئے بعد اَز مرگ پرم ویر چکر سے سرفراز کیا گیا۔