ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

ایک طرف جہاں آپریشن سِندور کی کامیابی کا جشن منایا  جا رہا ہے، وہیں ملک بھارتی سپاہیوں کی دلیری اور بہادری کو سلام پیش کر رہا ہے۔

ایک طرف جہاں آپریشن سِندور کی کامیابی کا جشن منایا  جا رہا ہے، وہیں ملک بھارتی سپاہیوں کی دلیری اور بہادری کو سلام پیش کر رہا ہے۔

مسلح افواج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے، آکاشوانی نیوز ایک خصوصی سلسلہ پیش کر رہا ہے۔ اس کے تحت آج ہم   پرم ویر چکر حاصل کرنے والے کیپٹن وِکرم بترا کو یاد کر رہے ہیں، جنہوں نے کرگِل لڑائی کے دوران عظیم قربانی پیش کی تھی۔

V/C – Anupam

ہماچل پردیش کے پالم پور میں رہنے والے کیپٹن بترا انڈین ملیٹری اکیڈمی میں شامل ہوئے اور اُنہیں 13 جموں و کشمیر رائفلز میں کمیشن دیا گیا۔ کرگِل لڑائی کے دوران کیپٹن بترا کی یونٹ کو دراس سَب سیکٹر میں فوجی اہمیت کی حامل پہاڑی چوٹی پوائنٹ چار آٹھ سات پانچ کو اپنے کنٹرول میں لینے کا کام سونپا گیا تھا۔ 7 جولائی 1999 کی رات کو خراب موسم کے باوجود کیپٹن بترا شدید طور پر زخمی ہوتے ہوئے بھی رینگتے ہوئے دشمن کی طرف آگے بڑھے اور اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر گرینیڈز داغے۔ کیپٹن بترا نے دشمن کی شدید فائرنگ کا سامنا کرتے ہوئے ایک دشوار کام انجام دیا۔ کیپٹن بترا کی بہادری کی بدولت بھارت نے پوائنٹ چار آٹھ سات پانچ پہاڑی چوٹی کو اپنے کنٹرول میں لیا، لیکن وہ زخموں کی تاب  نہ لا کر چل بسے۔

لڑائی کے دوران اُن کا ایک ریڈیو پیغام بعد میں کرگِل لڑائی کے لیے تحریک دینے والا پیغام بن گیا۔

کیپٹن وِکرم بترا کو بعد از مرگ پرم ویر چکر سے سرفراز کیا گیا، جو ملک کا اعلیٰ ترین فوجی اعزاز ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں