January 6, 2026 9:49 PM

printer

ایک سال میں 10 لاکھ نوجوانوں کو آرٹیفیشل انٹلیجنس سے متعلق مہارت فراہم کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر ہنرمندی کی مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ Global AI Impact Summit آئندہ ماہ نئی دلّی میں ہوگی

الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا ہے کہ صحت دیکھ بھال، تعلیم، زراعت، مینوفیکچرنگ، حکمرانی اور بنیادی ڈھانچے جیسے شعبوں میں مصنوعی ذہانت، AI کایا پلٹ کرنے والی قوت کے طور پر اُبھر رہی ہے۔ جے پور میں منعقد راجستھان ریجنل آرٹیفیشئل انٹیلی جنس امپیکٹ سمٹ سے ورچوئل طریقے سے خطاب کرتے ہوئے جناب ویشنو نے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ AI صرف مستقبل کی ٹکنالوجی نہیں ہے، بلکہ انسانی زندگی اور کام کرنے کے طریقوں کو ترتیب دینے والا طاقتور وسیلہ ہے۔ جناب ویشنو نے اعلان کیا کہ عالمی AI امپیکٹ سمٹ اگلے مہینے بھارت میں منعقد ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی سبھی ریاستوں میں عالمی AI سمٹ اور علاقائی AI سمٹ سے متعلق تیاریاں جاری ہیں۔ جناب ویشنو نے کہا کہ اگلے سال تک 10 لاکھ نوجوان افراد اور چھوٹے کاروباری AI مہارتیں حاصل کر لیں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔