October 12, 2025 2:48 PM

printer

ایک روزہ میچوں کے خواتین کے ICC کرکٹ ورلڈ کپ میں آج وشاکھا پٹنم میں بھارت کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہوگا

ایک روزہ میچوں کے خواتین کے ICC کرکٹ ورلڈ کپ میں آج وشاکھا پٹنم میں بھارت کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہوگا۔ یہ میچ سہ پہر تین بجے شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے آغاز پر دونوں ٹیموں کو مضبوط دعویدار مانا جارہا تھا لیکن فی الحال آسٹریلیا کو برتری حاصل ہے کیونکہ گروپ مرحلے کے پہلے تین میچوں کے بعد آسٹریلیا ہی ایسی واحد ٹیم ہے، جس نے کوئی میچ نہیں ہارا ہے۔
جمعرات کو بھارت کو اِس ورلڈ کپ میں، اُس وقت پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا، جب جنوبی افریقہ نے تین وکٹ سے کامیابی حاصل کی۔