پارلیمانی امور کے وزیر کرن ریجیجو نے آج اطلاع دی ہے کہ صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے ایک دسمبر 2025 سے 19 دسمبر 2025 تک پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس شروع کرنے کی حکومت کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ میں جناب ریجیجو نے بتایا کہ حکومت کو امید ہے کہ اِس سرمائی اجلاس میں ثمر آور اور معنی خیز کام کاج کیا جائے گا، جس سے جمہوریت کو تقویت ملے گی۔
Site Admin | November 8, 2025 3:00 PM
ایک دسمبر سے پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس شروع ہوگا