ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 28, 2025 10:24 AM | Covid vaccine

printer

ایک تازہ مطالعے کے مطابق کووڈ- 19 وبا کے 25 لاکھ سے زیادہ ایسی اموات کو ٹالا جاسکا ہے جو SARS-CoV-2  وائرس سے ہوسکتی تھیں۔

 

ایک تازہ مطالعے کے مطابق کووڈ- 19 وبا کے 25 لاکھ سے زیادہ ایسی اموات کو ٹالا جاسکا ہے جو SARS-CoV-2  وائرس سے ہوسکتی تھیں۔

اٹلی میں کیتھولک یونیورسٹی آف Sacred Heart کے محققین کی قیادت میں کیے گئے مطالعے میں بتایا گیا کہ ہر  پانچ ہزار چار سو ویکسین دیے جانے پر، کووڈ سے متعلق ایک موت کو ٹالا جا سکا۔ جن تقریباً 82 فیصد لوگوں کی جانیں بچائی گئیں اُن میں وہ لوگ شامل تھے، جنھیں وائرس کا سامنا کرنے سے پہلے ہی دوا دے دی گئی تھی۔

اِس کے علاوہ جو کُل 57 فیصد زندگیاں بچائی گئیں، وہ Omicron مدت کے دوران بچائی گئیں اور 90 فیصد زندگیاں اُن افراد کی بچائی گئیں جن کی عمر 60 سال یا اِس سے زیادہ تھی۔

مجموعی طور پر اِس مطالعے میں اندازہ پیش کیا گیا ہے کہ اِس ویکسین سے عالمی سطح پر ایک کروڑ 48 لاکھ سال کی زندگی بچائی گئی ہے، جو ہر 900 خوراکوں پر ایک سال کی زندگی کے برابر ہے۔

یہ دریافت JAMA صحت فورم جریدے میں شائع کی گئی ہے اور اِس مطالعے میں عالمی سطح کے اعداد و شمار کا استعمال کیا گیا ہے۔