ایک تاریخی اقدام کے تحت سکّم سرکاری ملازمین کے لیے Sabbatical Leave کو باضابطہ نافذ کرنے والی ملک کی پہلی ریاست بن گئی ہے۔ ذاتی اور پیشہ ورانہ صلاحیت کو فروغ دینے کے لیے متعارف کی گئی اس اسکیم میں عارضی اسٹاف کو بھی شامل کیا گیا ہے، جو زیادہ سے زیادہ سب کی شمولیت اور لچکدار انتظامی طریقہئ کار کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ کس طرح یہ پالیسی ریاست بھر کے سرکاری ملازمین کی زندگیوں میں تبدیلی لا رہی ہے۔
Sabbatical Leave اسکیم سکّم حکومت کے اُن مستقل ملازمین کو ایک سے تین سال کی چھُٹّی کی سہولت فراہم کراتی ہے، جنہوں نے کم از کم 5 سال تک مستقل طور پر ملازمت کی ہو اور اس کے تحت اُن کی عدم موجودگی کے دوران اُنہیں، اُن کی 50 فیصد Basic Pay ملے گی۔ خاص بات یہ ہے کہ اس اسکیم کے تحت اُن کی سینیورٹی برقرار رہے گی، سروس میں تسلسل یقینی رہے گا اور سرکار کو اختیار حاصل ہے کہ وہ ایک مہینے کے نوٹس پر ملازم کو بلا لے۔ سکّم کے سینکڑوں نوجوان اس اسکیم کے ذریعے اپنے خوابوں کو پورا کر رہے ہیں۔
کئی نے اپنے اِسٹارٹ اَپ شروع کر دیے ہیں۔ اس اسکیم کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے، اس میں عارضی اسٹاف کو بھی شامل کیا گیا ہے۔