ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

ایک ایسے وقت میں کہ جب ہم آپریشن سندور کی کامیابی کا جشن منارہے ہیں، ملک بھارتی فوجیوں کی شجاعت کو سلام کررہا ہے۔

ایک ایسے وقت میں کہ جب ہم آپریشن سندور کی کامیابی کا جشن منارہے ہیں، ملک بھارتی فوجیوں کی شجاعت کو سلام کررہا ہے۔ مسلح افواج کو خراج تحسین کے طور پر آکاشوانی نیوز نے ایک خصوصی سیریز شروع کی ہے۔ آج ہم پرم ویر چکر حاصل کرچکے کیپٹن گُربچن سنگھ Salaria کو یاد کریں گے، جو کانگو میں بھارت کی جانب سے اقوام متحدہ قیام امن فوج کا حصہ تھے اور 1961 میں انہوں نے کانگو میں خانہ جنگی جیسی صورتحال کے دوران عظیم قربانی دی تھی۔

ایک رپورٹ۔                                           V-C Saklen Akhtar

پنجاب کے گرداس پور میں 1935 میں پیدا ہوئے کیپٹن گُربچن سنگھ Salaria، 1957 میں وَن گُرکھا رائفلز میں شامل ہوئے۔ کیپٹن Salaria، کانگو میں اقوام متحدہ کی قیام امن فوج میں بھارتی دستہ میں شامل تھے اور انہوں نے دسمبر 1961 میں ایک اہم کارروائی کے دوران غیر معمولی شجاعت کا مظاہرہ کیا۔ 5 دسمبر کو کیپٹن Salaria، Elisabethville ہوائی اڈے کے نزدیک پوزیشن کو دوبارہ حاصل کرنے کیلئے پلاٹون کی قیادت کررہے تھے، جہاں Katangese فوجیوں نے دو بکتر بند گاڑیوں اور تقریباً 90 اہلکاروں کے ساتھ پوزیشن مضبوط کر رکھی تھی۔ دشمن کے مضبوط ہونے کے باوجود کیپٹن Salaria نے سیدھا حملہ بولا اور اُن کے ساتھیوں نے دشمن کے 40 فوجیوں کو ہلاک کردیا، بکتر بند گاڑیوں کو تباہ کردیا اور باقیوں کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔ دشمن کی گولی باری میں شدید طور پر زخمی ہونے کے باوجود کیپٹن Salaria آخر تک لڑے اور بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ اُن کی فیصلہ کُن کارروائی سے Elisabethville میں اقوام متحدہ ہیڈکوارٹر کو گھیرا جانا ناکام ہوگیا۔ کیپٹن Salari کی غیر معمولی بہادری اور قائدانہ رول کیلئے انہیں بعد از مرگ پرم ویر چکر سے سرفراز کیا گیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں