June 29, 2025 9:45 PM

printer

ایک اہم ثقافتی سنگ میل کے طور پر متحدہ عرب امارات میں مقیم اڈیشہ سماج کے لوگوں نے اپنی پندرہویں سالانہ رتھ یاترا کا اہتمام کیا، جس میں سبھی سات امارات سے ایک ہزار سے زیادہ عقیدتمندوں نے شرکت کی

ایک اہم ثقافتی سنگ میل کے طور پر متحدہ عرب امارات میں مقیم اڈیشہ سماج کے لوگوں نے اپنی پندرہویں سالانہ رتھ یاترا کا اہتمام کیا، جس میں سبھی سات امارات سے ایک ہزار سے زیادہ عقیدتمندوں نے شرکت کی۔ یہ تقریب، خطے میں اڑیہ افراد کیلئے انتہائی اہم تقریبات میں سے ایک بن گئی ہے۔ یہ تقریب، دبئی کے اسٹار انٹرنیشنل اسکول میں منعقد کی گئی، جس میں روایتی رسم و رواج کے مطابق بھگوان جگن ناتھ، بھگوان بالا بھدرا اور دیوی سُبھدرا کو نذرانۂ عقیدت پیش کیا گیا۔