September 3, 2025 10:15 PM

printer

ایک امریکی وفاقی جج کے فیصلے کے مطابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جون میں وفاقی امیگریشن چھاپوں کے خلاف احتجاجوں کو دبانے کیلئے لاس اینجلیس میں نیشنل گارڈز اور Marines تعینات کرکے Posse Comitatus ایکٹ کی خلاف ورزی کی ہے

ایک امریکی وفاقی جج کے فیصلے کے مطابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جون میں وفاقی امیگریشن چھاپوں کے خلاف احتجاجوں کو دبانے کیلئے لاس اینجلیس میں نیشنل گارڈز اور Marines تعینات کرکے Posse Comitatus ایکٹ کی خلاف ورزی کی ہے۔ جج چارلس Breyer نے کہا کہ 19 ویں صدی کا یہ قانون کانگریس کی منظوری کے بغیر اندرونِ ملک قانون کے نفاذ میں فوج کے استعمال کو ممنوعہ قرار دیتا ہے۔ یہ حکم کیلیفورنیا میں فوج کی مزید تعیناتی کی ممانعت کرتا ہے اور صدارتی کنٹرول کے تحت قومی پولیس فورس کی تشکیل کی نکتہ چینی کرتا ہے۔ کیلیفورنیا کے گورنر Gavin Newson نے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے اور اسے جمہوریت کی جیت قرار دیا ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔