January 4, 2025 9:15 PM

printer

ایکواڈور کے صدر Daniel Noboa نے اندرونِ ملک بدامنی اور مسلح تصادم کے پیش نظر سات صوبوں اور تین میونسپلٹیوں میں 60 دن کیلئے ایمرجنسی نافذ کر دی ہے

ایکواڈور کے صدر Daniel Noboa نے اندرونِ ملک بدامنی اور مسلح تصادم کے پیش نظر سات صوبوں اور تین میونسپلٹیوں میں 60 دن کیلئے ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ جناب Noboa نے ایمرجنسی نافذ کرنے کی اہم وجہ جرائم کی بڑھتی ہوئی شرح اور مسلح گروپوں کی موجودگی کو قرار دیا۔
میڈیا کی رپورٹ کے مطابق تقریباً 20 چھاؤنیوں میں رات کا کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ گزشتہ سال جنوری سے Ecuador میں اندرونِ ملک مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث گروپوں کے خلاف مسلح تصادم جاری ہے جنھیں حکومت نے دہشت گرد گروپ قرار دے دیا ہے۔