ملک کیلئے ایک تاریخی لمحے کے طور پر بھارتی خلاء باز شبھانشو شکلا آج Axiom-4 مشن کے تحت خلاء کیلئے روانہ ہوئے۔ راکیش شرما کے بعد چار دہائیوں میں شکلا خلاء میں جانے والے پہلے بھارتی ہیں۔ اس مشن کو آج بھارتی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجکر ایک منٹ پر امریکہ کے فلوریڈا کے Kennedy خلائی مرکز سے روانہ کیا گیا۔
خلائی تحقیق کی بھارتی تنظیم اِسرو نے کہا ہے کہ Axiom-4 کَل بھارتی وقت کے مطابق شام ساڑھے چار بجے بین الاقوامی خلائی مرکز پر پہنچے گا۔ گروپ کیپٹن شکلا نے خلاء سے ایک پیغام بھیجا ہے اور کہا ہے کہ یہ ایک بہترین پرواز ہے۔ اُنہوں نے کہا ہے کہ یہ بین الاقوامی خلائی مرکز تک ایک سفر نہیں ہے بلکہ بھارت کے انسانی خلائی پروگرام کا آغاز ہے۔