ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی نے کہا ہے کہ ایران کے ایٹمی ٹھکانوں پر امریکہ کے فضائی حملوں کے تناظر میں فی الحال تابکاری کی سطح میں کوئی اضافہ نہیں ہوا ہے۔
ایٹمی توانائی سے متعلق بین الاقوامی ایجنسی IAEA نے کہا ہے کہ ایران کے ایٹمی ٹھکانوں پر امریکہ کے فضائی حملوں کے بعد تابکاری کی سطح میں کوئی اضافہ نہیں ہوا ہے۔
ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر ایٹمی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والے اقوام متحدہ کے ادارے نے تصدیق کی ہے کہ اب تک وہاں تابکاری بڑھنے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ ایجنسی نے یہ بھی کہا ہے کہ مزید جانکاری دستیاب ہونے کے بعد تازہ جائزہ فراہم کیا جائے گا۔×