اُترپردیش نے رام کی پیڑی سمیت ایودھیا کے 56 گھاٹوں پر آج نویں دیپ اُتسو کے موقع پر 26 لاکھ 17 ہزار 215 دیئے روشن کرکےGuinness عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ سریو ندی کے کنارے 2 ہزار 128 وید آچاریوں نے مہا آرتی اور شلوگ پڑھ کے آج ایک اور ریکارڈ قائم کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدیتہ ناتھ اور دوسرے کئی وزراء اس موقع پر موجود تھے۔
دیوالی کے موقع پر ایودھیا نے آج ایک بار پھر دیپ اُتسو پر 25 لاکھ سے زیادہ دیئے جلا کر عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدیتہ ناتھ نے کہا ہے کہ یہ دیئے 500 سال سے زیادہ کی تاریکی پر عقیدے کی جیت کی علامت ہیں۔ آیودھیا میں دیئے روشن کرنے کے ساتھ ساتھ آج ریاست پھر میں ایک کروڑ 51 لاکھ سے زیادہ دیئے روشن کئے جارہے ہیں۔آج شام لیزر اور ڈرون شو کا بھی انعقاد کیا گیا۔ تقریباََ ایک ہزار ایک سو، سوودیشی ڈرون نے آسمان پر راماین کے تصاویر پیش کئے۔