ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

November 19, 2025 9:45 PM

printer

این ڈی اے کے لیڈر نتیش کمار نے بہار میں نئی سرکار تشکیل کرنے کا دعویٰ پیش کیا ہے۔ وہ کَل پٹنہ میں حلف لیں گے

بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج شام گورنر کو اپنا استعفیٰ سونپا اور NDA کی نئی حکومت تشکیل دینے کا دعویٰ پیش کیا۔ اِس سے پہلے دن میں جنتا دل یونائیٹیڈ کے سربراہ نتیش کمار کو قومی جمہوری اتحاد NDA لیجسلیچر پارٹی کا رہنما منتخب کیا گیا۔ یہ فیصلہ، پٹنہ میں NDA میں شامل 5 پارٹیوں کے نئے منتخب ارکانِ اسمبلی کی مشترکہ میٹنگ کے دوران کیا گیا۔ پٹنہ میں BJP کے نئے منتخب ارکانِ اسمبلی کی میٹنگ میں سمراٹ چودھری کو بہار BJP لیجسلیچر پارٹی کا لیڈر، جبکہ وجے کمار سنہا کو نائب لیڈر منتخب کیا گیا۔
نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ریاستی BJP کے سربراہ دلیپ جیسوال نے کہا کہ جناب نتیش کمار کا استعفیٰ قبول کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کل، حلف برداری کی تقریب تک نتیش کمار کو کارگزار وزیر اعلیٰ مقرر کیا گیا ہے۔
این ڈی اے نے بہار اسمبلی انتخابات میں زبردست کامیابی حاصل کی ہے اور اُس نے 243 رکنی اسمبلی میں 202 سیٹیں جیت کر اقتدار میں واپسی کی ہے۔ JDU کے رہنما نتیش کمار، کل 10 ویں مرتبہ ریاست کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیں گے۔ حلف برداری کی تقریب، پٹنہ کے تاریخی گاندھی میدان میں منعقد ہوگی۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور کئی دیگر معززین حلف برداری تقریب میں شرکت کریں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔