این ڈی اے کے ارکان پارلیمنٹ کی آج نئی دلی میں میٹنگ ہوئی جس میں نئی دلی میں نائب صدر کے امیدوار CP رادھا کرشنن کی عزت افزائی کی گئی۔ مرکزی وزیر پرہلاد جوشی، منوہر لال، ارجن رام میگھوال، ہرش ملہوترا اور دلی، ہریانہ اور راجستھان کے ارکان پارلیمنٹ نے نائب صدر کے چناؤ سے قبل جناب رادھا کرشنن کے لیے اپنی نیک خواہشات پیش کیں۔ نائب صدر کا چناؤ اگلے ماہ کی 9 تاریخ کو ہوگا۔ نامزدگیوں کی جانچ پڑتال آج ہوگی۔ چناؤ کی ضرورت جگدیپ دھنکھڑ کے استعفیٰ کی وجہ سے پیش آئی ہے، جنھوں نے پچھلے ماہ صحت کی وجوہات کی بنا پر اپنا استعفیٰ پیش کردیا تھا۔ یہ 17واں نائب صدر کا چناؤ ہوگا۔ نائب صدر کا انتخاب ایک الیکٹورل کالج کے ذریعے ہوتا ہے، جو لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے ممبروں پر مشتمل ہیں۔
Site Admin | August 22, 2025 3:16 PM
این ڈی اے کے ارکان پارلیمنٹ کی آج نئی دلی میں میٹنگ ہوئی جس میں نئی دلی میں نائب صدر کے امیدوار CP رادھا کرشنن کی عزت افزائی کی گئی
