وزیرِ اعظم نریندر مودی نے آج اپوزیشن پارٹیوں سمیت تمام سیاسی پارٹیوں سے نائب صدر کے عہدے کیلئے NDA کے امیدوار سی پی رادھا کرشنن کو متفقہ طور پر منتخب کرنے کی اپیل کی ہے۔ نئی دلّی میں آج NDA پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ کے دوران، جناب مودی نے این ڈی اے کے ارکانِ پارلیمنٹ سے جناب رادھا کرشنن کا تعارف کرایا۔ جناب مودی نے رکن پارلیمنٹ اور گورنر کے طور پر مختلف عہدوں پر فائز رہتے ہوئے، ان کی طویل عوامی زندگی کے بارے میں بتایا۔
میٹنگ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے، پارلیمانی امور کے وزیر کرن ریجیجو نے کہا کہ وزیرِ اعظم نے سبھی سیاسی پارٹیوں اور اُن کے تمام ارکانِ پارلیمنٹ سے اپیل کی ہے کہ وہ نائب صدر کے عہدے کے کیلئے جناب رادھا کرشنن کی حمایت کریں۔
انہوں نے کہا کہ جناب رادھا کرشنن نے تنازع سے پاک بہت ہی سادہ زندگی گزاری ہے۔ جناب ریجیجو نے زور دیا کہ نائب صدر کے عہدے کیلئے ان کا انتخاب پورے ملک کیلئے خوشی کا لمحہ ہوگا۔ x