NDA پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ آج نئی دلّی میں پارلیمنٹ ہاؤس کامپلیکس میں ہوئی۔ وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، وزیر داخلہ امت شاہ، BJP صدر جے پی نڈا اور NDA کے دیگر ارکان پارلیمنٹ میٹنگ میں موجود تھے۔ میٹنگ کے دورانNDA کے ارکان پارلیمنٹ نے آپریشن سندور اور آپریشن مہادیو کی کامیابی پر وزیر اعظم مودی کو مبارکباد پیش کی۔NDA کے ارکان پارلیمنٹ نے اِن آپریشنس کی کامیابی پر متفقہ طور پر ایک قراردار بھی منظور کیا، جس میں مسلح افواج کے کردار اور اُن کے غیر متزلزل عزم کی ستائش کی گئی۔ جن لوگوں نے پہلگام کے دہشت گردانہ حملے میں اپنی جانیں گوائیں ہیں، انہیں تعزیت بھی پیش کی گئی۔
NDA پارلیمانی پارٹی نے وزیر اعظم نریندر مودی کی غیر معمولی قیادت کو یہ کہتے ہوئے سراہا ہے کہ اُن کے غیر متزلزل عزم اور بصیرت افروز قیادت نے سبھی ہندوستانیوں کے دلوں میں اتحاد اور فخر کا ایک نیا جذبہ پیدا کیا ہے۔ وزیر اعظم نے دہشت گردی کی بنیاد پر حملے کے لیے مسلح افواج کو پوری آزادی دے رکھی ہے۔ قراردار میں کہا گیا ہے کہ NDA سرکار وکست بھارت کی تعمیر کے لیے انتھک کوششیں کر رہی ہے۔