این ڈی اے پارلیمانی پارٹی کی آج نئی دلّی میں پارلیمنٹ ہاؤس کامپلیکس میں میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ میں وزیر اعظم نریندر مودیـ، وزیر دفاع راجناتھ سنگھ، وزیر داخلہ امت شاہ، BJP صدر JP نڈّا اور دیگر NDA اراکین پارلیمنٹ نے شرکت کی۔ اس موقع پر آپریشن سندور اور آپریسن مہادیو کی کامیابی پر NDA اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے وزیر عظم مودی کا خیر مقدم کیا گیا۔ NDA اراکین پارلیمنٹ نے اِن آپریشنوں کی کامیابی پر دفاعی افواج کے رول اور انکے غیر متزلزل عزم کی تعریف کرتے ہوئے، متفقّہ طور پر ایک قرار داد بھی منظور کی۔ اسکے علاوہ پہلگام دہشت گردانہ حملے میں جان گنوانے والوں کے تئیں تعزیت کا بھی اظہار کیا گیا۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر کرن رجیجو نے کہا کہ NDA اراکین پارلیمنٹ نے قوم کی جانب سے دفاعی افواج کو انکی بہادری کے مظاہرے پر مبارکباد پیش کی ہے۔