ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 31, 2025 2:45 PM

printer

این ڈی اے نے بہار اسمبلی انتخابات کا انتخابی منشور جاری کردیا ہے۔ اس نے ایک کروڑ سرکاری ملازمتوں، کسانوں کیلئے MSP کی گارنٹی اور پانچ لاکھ روپے تک کے مفت طبی علاج کا وعدہ کیا ہے

قومی جمہوری اتحاد NDA نے، آج بہار اسمبلی انتخابات 2025 کا مشترکہ سنکلپ پَتر جاری کیا۔ اس تقریب میں، بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار، BJP صدر جے پی نڈا، BJP کے بہار انتخابات کے انچارج دھرمیندر پردھان اور NDA کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

BJP صدر دلیپ جائسوال نے سنکلپ پتر کے بارے میں کہا کہ NDA کے منشور کا مطلب ہے، وزیراعظم نریندر مودی کی گارنٹی اور بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار پر اعتماد۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بہار کے عوام، راہل گاندھی اور تیجسوی یادو کے بارے میں نہیں بھولیں گے کہ انہوں نے بہار کو برباد کیا ہے۔

سنکلپ پتر میں روزگار کے موقعے پیدا کرنے، ہنرمندی، خواتین کو بااختیار بنائے جانے اور کسانوں کی مالی مدد پر زور دیا گیا ہے۔

اِس میں بہار کے عوام کیلئے ایک کروڑ سے زیادہ روزگار موقعے فراہم کرنے اور ایک کروڑ خواتین کو لکھ پتی دیدی بنانے کی بات کہی گئی ہے۔ سنکلپ پتر میں زراعت سے متعلق بنیادی ڈھانچے کیلئے ایک لاکھ کروڑ روپے کا سرمایہ لگانے کی بات بھی کہی گئی ہے۔

NDA نے، 7 ایکسپریس وے کی تعمیر اور تین ہزار 600 کلومیٹر ریل لائن کی تجدید کا بھی وعدہ کیا ہے۔ سنکلپ پتر میں، ریاست میں صنعتوں کی ترقی کیلئے ایک لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ہر ایک ضلعے میں مصنوعات سازی کے جدید کارخانے اور 10 نئے صنعتی پارکس تعمیر کئے جائیں گے۔ ریاست میں غریبوں کی بہبود کیلئے 150 یونٹ مفت بجلی اور حفظان صحت پر پانچ لاکھ روپے تک کی رقم فراہم کرنے کا بھی وعدہ کیا گیا ہے۔