August 7, 2025 9:41 PM

printer

این ڈی اے نے اتحاد کی طرف سے نائب صدر کے امیدوار کا انتخاب کرنے کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی اور راجیہ سبھا میں ایوان کے لیڈر جے پی نڈّا کو یہ ذمے داری سونپی

این ڈی اے نے اتحاد کی طرف سے نائب صدر کے امیدوار کا انتخاب کرنے کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی اور راجیہ سبھا میں ایوان کے لیڈر جے پی نڈّا کو یہ ذمے داری سونپی۔ میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے بتایا کہ آج پارلیمنٹ کے کمپلیکس میں NDA کے پارلیمانی پارٹی لیڈروں کی میٹنگ کے دوران متفقہ طور پر اس بات کا فیصلہ کیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ اس میٹنگ کی قیادت وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کی۔ جناب رجیجو نے میٹنگ سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔